Time 10 جون ، 2024
کاروبار

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہوئی تھی__فوٹو: فائل

آج پیر کے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے برقرار ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے برقرار ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :