Time 12 جون ، 2024
کاروبار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے کے بعد 2131 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار  390 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے کے بعد 2131 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :