17 جون ، 2024
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بنگلادیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دیدی۔
بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں106 رنز بنائے، نیپال کی ٹیم 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 85 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل نیپال نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
نیپال کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے شکیب الحسن 17، لیٹن داس 10، محمد اللہ 13 اور توحید رودائے صرف 9 رنز بنا سکے۔
بنگلادیشی بیٹرز کو کنٹرول کرتے ہوئے نیپالی بولر روہت پؤڈیل، سندیپ لامیچانے، دیپیندرا سنگھ اور سومپال کامی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز
بنگلادیش کے 107رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کے بیٹرز ٹک نہ سکے، کشل مالا 27، دیپیندرا سنگھ 25 اور آصف شیخ 17 نے رنز اسکور کیے جبکہ کوئی اور نیپالی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
نیپالی بیٹرز کے خلاف بنگلادیش کے تنظیم حسن ثاقب نے 4، مستفیض الرحمان نے 3، شکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد ایک وکٹ حاصل کرپائے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کی دونوں ٹیمیں کنگزٹاؤن میں آمنے سامنے تھیں۔
واضح رہے کہ نیپال کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی نہیں کر پائی ہے جبکہ بنگلادیش نے آج کا میچ جیت کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔