07 فروری ، 2013
کراچی…آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے سے باہر ہونے والی پاک بھارت ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساتویں پوزیشن کا میچ آج ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ پہلے راوٴنڈ میں دونوں ٹیمیں ناکامی کی مثال بن گئیں، بھارتی ٹیم تو پھر بھی ایک میچ جیت گئی، مگر پاکستان کو تینوں میچز میں شکست ہوئی۔ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی آمنے سامنے آئی تھیں جہاں فتح گرین شرٹس کامقدربنی تھی،اب دیکھتے ہیں کہ پاکستان ایونٹ کاآخری میچ جیتے گایا بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کابدلہ لیگی۔