07 فروری ، 2013
کراچی…آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم گلگت، بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ تاہم راولپنڈی، سرگودھا، ڈی آئی خان، پشاور مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ملک کے مختلف شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔