پاکستان

خانہ بدوش فریج کے بغیر گوشت کیسے محفوظ رکھتے ہیں؟

کراچی کے علاقے سلطان آباد میں خانہ بدوشوں نے ایک بار پھر عید کا منوں گوشت فریج کے بغیر کئی ماہ کے لیے محفوظ کر لیا۔

بجلی سے محروم خانہ بدوشوں کی بستی میں گوشت کو مہینوں تک بغیر فریج محفوظ رکھنے کے لیے اسے پتلا کاٹ کر نمک مرچ لگائی جاتی ہے، گوشت کو دھوپ میں خشک کیا جاتا ہے تاکہ قدیمی طریقے کے سبب اس کا پانی نکل جائے اور نمک مرچ کی مدد سے یہ مہینوں خراب نہ ہو۔

اس قدرتی منی فوڈ فیکٹری کے تحت دھوپ لگنے سے گوشت کی طاقت اور ذائقہ بھی بڑھتا ہے۔

سلطان آباد سے متصل خانہ بدوش بستی میں سال بھر انتظار کے بعد خانہ بدوش بہت خوش ہیں، جو گوشت فوری بن سکتا ہے ان کی بوٹیوں کے پکوان تیار ہورہے ہیں جب کہ دیگر کو طویل عرصے کے لیے محفوظ کیا جارہا ہے ۔

خانہ بدوشوں کا کہنا ہے کہ گوشت کی قیمت بہت بڑھ جانے کے سبب یہ کبھی کبھی سستی مرغی کی گردنوں، پنجے اور کلیجی استعمال کرلیتے تھے لیکن اب ایک ماہ دبا کر قدرتی طریقے سے محفوظ مزیدار گوشت کھائیں گے۔

مزید خبریں :