Time 20 جون ، 2024
جرائم

بھارت: غیر اخلاقی حرکت سے روکنے پر کم عمر لڑکے نے اپنی خالہ کو قتل کردیا

بھارت: غیر اخلاقی حرکت سے روکنے پر کم عمر لڑکے نے اپنی خالہ کو قتل کردیا
یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں 10 ویں جماعت کا طالب علم اپنی خالہ کے گھر موجود تھا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت میں غیر اخلاقی حرکت سے روکنے پر 10ویں جماعت کے طالب علم نے اپنی خالہ کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں 10 ویں جماعت کا طالب علم اپنی خالہ کے گھر موجود تھا۔

پولیس نے بتایا کہ کم عمر طالب علم نے اپنی خالہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی جس پر خالہ نے اسے ڈانٹا، نوجوان نے کسی کو بتا دینے کے خوف کے مارے اپنی خالہ کو مارنے کا منصوبہ بنایا اور سوتے ہوئے خاتون کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق طالب علم نے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی اور اپنے والد کو بتایا کہ خالہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی، واقعہ کا علم ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شک کی بنیاد پر طالب علم سے سوال جواب کیے جس دوران طالب علم نے اپنا جرم قبول کرلیا۔

مزید خبریں :