کھیل
07 فروری ، 2013

انٹرنیشنل فٹ بال فرینڈلیز میں انگلینڈ نے برازیل کو ہرا دیا

انٹرنیشنل فٹ بال فرینڈلیز میں انگلینڈ نے برازیل کو ہرا دیا

کراچی…انٹرنیشنل فٹ بال فرینڈلیز میں انگلینڈ نے برازیل کو ہرا دیا، ایک اور میچ میں جرمنی نے فرانس کو شکست دے دی۔انٹرنیشنل فٹ بال فرینڈلیز میں گزشتہ رات ٹاپ ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابلہ تھیں۔ ویمبلی اسٹیڈیم لندن میں کھیلے جانے والے میچ کے آغاز میں ہی رونلڈینیو نے ایک پینلٹی مس کردی۔ رونی نے ہوم ٹیم کو برتری دلائی۔جسے برازیل کے فریڈ نے برابر کردیا لیکن پھر لیمپارڈ نے انگلینڈ کے لئے دوسرا گول کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی۔اسٹاڈ ے فرانس پیرس میں ہونے والے ایک اور میچ میں جرمنی نے ہوم ٹیم فرانس کو 2-1 سے ہرا دیا۔ فرانس میچ میں برتری لینے کے باوجود شکست سے دوچار ہوئی،ایمسٹرڈیم ارینہ میں کھیلے جانے والا ہالینڈ اور اٹلی کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ایشن ریجن میں ہونے والے میچز میں سعودی عرب سے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا۔

مزید خبریں :