Time 20 جون ، 2024
جرائم

لاہور: 13 سالہ لڑکے کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، قاتل سوتیلا بھائی نکلا

لاہور: 13 سالہ لڑکے کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، قاتل سوتیلا بھائی نکلا
پولیس کے مطابق ملزم کو خوشاب سے گرفتار کرلیا گیا ہے__فوٹو: جیو نیوز

لاہور: نشترکالونی میں 13 سال کے لڑکے کا قاتل سوتیلا بھائی نکلا جس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کی گئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حسیب کو ملزم علی اصغر نے گزشتہ روز تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جائیدادکے تنازع پرسوتیلے بھائی کو قتل کیا جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو خوشاب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :