Time 22 جون ، 2024
دنیا

غزہ: اسرائیلی فوج کا امدادی ادارے کے دفتر کے قریب کیمپ پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کا امدادی ادارے کے دفتر کے قریب کیمپ پر حملہ، 22 فلسطینی شہید
پہلے حملے کے بعد جب لوگ حملے والی جگہ گئے تو وہاں دوبارہ سے شیلنگ کی گئی جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا: ہلال احمر/ فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے غزہ میں قائم ہلال احمر (ریڈ کراس) کے دفتر کے قریب واقع کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ہلال احمر کے مطابق ان کے دفتر پر شیلنگ کی گئی جس سے ادارے کے دفتر کو بھی نقصان پہنچا جب کہ دفتر کے قریب واقع کیمپ میں پناہ لیے ہوئے 22 افراد شہید اور 45 زخمی ہوئے۔

ہلال احمر کے نمائندے کا کہنا ہے کہ امدادی ادارے کے دفتر کے بارے میں دونوں فریقین کو علم ہے کہ اس کے قریب تنظیم کا اسٹاف اور پناہ گزین موجود ہیں لیکن اس کے باوجود حملہ کرنا عام لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ہلال احمر کے دفتر کے پاس 2 حملے ہوئے، پہلے حملے کے بعد جب لوگ حملے والی جگہ گئے تو وہاں دوبارہ سے شیلنگ کی گئی جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 84 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔


مزید خبریں :