Time 23 جون ، 2024
کھیل

ورلڈکپ کے دو میچوں میں 2 ہیٹ ٹرک، پیٹ کمنز نے نئی تاریخ رقم کردی

ورلڈکپ کے دو میچوں میں 2 ہیٹ ٹرک، پیٹ کمنز نے نئی تاریخ رقم کردی
سپر ایٹ میں ہونے والے افغانستان کے خلاف میچ میں پیٹ کمنز نے کریم جنت، راشد خان اور گلبدین نائب کو پویلین لوٹایا__فوٹو: ای ایس پی این

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی۔

سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان کے خلاف میچ میں پیٹ کمنز نے کریم جنت، راشد خان اور گلبدین نائب کو پویلین لوٹایا، تینوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی نے جمعرات کو ہونے والے بنگلادیش کے خلاف بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔

پیٹ کمنز  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ساتویں کھلاڑی ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک تھی اور پیٹ کمنز بریٹ لی کے بعد دوسرے آسٹریلین بولر ہیں جنہوں نے ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا کو افغانستان کے ہاتھوں 21 رنز سے شکست بھی ہوئی، یہ افغانستان کی آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی ہے۔

مزید خبریں :