Time 23 جون ، 2024
دلچسپ و عجیب

برطانیہ میں کرائے داروں نے مکان منشیات کی فیکٹری میں بدل دیا، مالک دنگ رہ گیا

برطانیہ میں کرائے داروں نے مکان منشیات کی فیکٹری میں بدل دیا، مالک دنگ رہ گیا
گھر میں منشیات کا فارم بنانے کے بعد جو نقصان ہوا  اس کے بعد گھر کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے 20 ہزار پاؤنڈ کی رقم خرچ ہوگی/ فوٹو: بی بی سی

لندن میں شہری کے گھر کو جعلی کرائے داروں نے منشیات کی فیکٹری میں بدل دیا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں رہائش پزیر ریوز جب لندن میں موجود اپنے آبائی گھر لوٹا تو کرائے پر دیئے گئے اپنے گھر کی حالت دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

برطانوی شہری کے کرائے داروں نے اس کا گھر منشیات کے فارم میں بدل دیا تھا، خود کو کرائے دار ظاہر کرنے والے جرائم پیشہ افراد نے ریوز کے گھر میں 10 ٹن مٹی ڈال کر وہاں منشیات (بھنگ) اگانا شروع کر رکھی تھی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے سے قبل ریوز نے اپنا گھر کرائے پر دینے کے لیے آئن لائن اشتہار دیا تھا جس کے بعد ایک اسٹیٹ ایجنٹ نے ان سے رابطہ کیا جسے پتا چلا کہ  ریوز طویل عرصے کے لیے بیرون ملک جا رہا ہے تو ایجنٹ نے ان سے ایک کرائے دار فیملی کو گھر دینے کا کہا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق ایجنٹ اور کرائے دار جنہیں گھر  دیا گیا تھا وہ اصل میں دھوکے باز (اسکیمرز) تھے، اسٹیٹ ایجنٹ ایک جعلی ویب سائٹ استعمال کر رہا تھا اور کرائے دار بھی جعلی تھے۔  

برطانیہ میں کرائے داروں نے مکان منشیات کی فیکٹری میں بدل دیا، مالک دنگ رہ گیا
جعلی کرائے داروں نے مکان میں 3 فٹ تک(10 ٹن) مٹی بھر رکھی ہے جس میں بھنگ کاشت کی جاتی تھی/ فوٹو: بی بی سی

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرائے داروں نے  جب طویل عرصے تک گھر کا کرایہ دینا بند کر دیا تو مالک مکان نے گھر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا، ریوز جب اپنے گھر پہنچا تو انہیں بہت سے لوگوں نے گھیر لیا اور کہا کہ ان کا گھر ٹھیک حالت میں ہے اور  پھر وہ سب وہاں سے فرار  ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق مالک مکان ریوز نے بتایا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو انہیں یہ دیکھ کر جھٹکا لگا کہ جعلی کرائے داروں نے ان کے مکان میں 3 فٹ (10 ٹن) تک مٹی بھر رکھی ہے جس میں منشیات (بھنگ) اگائی جا رہی ہے اور پورا گھر منشیات کی فیکٹری میں بدل دیا گیا ہے۔

برطانیہ میں کرائے داروں نے مکان منشیات کی فیکٹری میں بدل دیا، مالک دنگ رہ گیا
گھر میں پنکھوں، لائٹس اور ہوا کے اخراج کے لیے باقائدہ نظام بنایا گیا تھا/ فوٹو: بی بی سی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھر میں پنکھوں، لائٹس اور ہوا کے اخراج کے لیے باقائدہ نظام بنایا گیا تھا جو چوری کی بجلی پر چل رہا تھا، ہوا کے لیے دیواریں توڑ کر عارضی کھڑکیاں بنائی گئی تھیں جس سے گھر کے اسٹرکچر کو بہت نقصان بھی پہنچا ہے۔ 

مزید خبریں :