07 فروری ، 2013
لاہور … بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک 8ارب روپے 18 کروڑ 94 لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی، پیپکو رپورٹ کے مطابق 12 ہزار 119 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئیں ۔ پیپکو رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک بجلی کے ایک ارب 15کروڑ 16لاکھ یونٹ چوری کئے گئے، جن کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے تھی ، رپورٹ کے مطابق چوری کی گئی بجلی کی مجموعی رقم میں سے ایک ارب 97کروڑ 41لاکھ روپے کی وصولی کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 6 مہینوں میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک ارب 4کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 2ارب 39کرو ڑ روپے ، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 55کروڑ روپے، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 85 لاکھ روپے کی چوری پکڑی، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک ارب 58 کروڑ روپے، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 2 ارب 4 کروڑ روپے اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 32کروڑ 38لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑی جبکہ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی نے 21کروڑ 10لاکھ روپے اور آئیسکو میں 2کروڑ 38لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔