Time 28 مئی ، 2025
کاروبار

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار برہمی

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار برہمی
عید الاضحیٰ سے قبل سبزیوں کے نرخ بڑھنا قابلِ برداشت نہیں، مریم نواز— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا ظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہیں سبزیوں،دالوں،آٹا اورروٹی کے نرخوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر برہمی کا اظہار کیا اور چکن کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ عید الاضحیٰ سے قبل سبزیوں کے نرخ بڑھنا قابل برداشت نہیں اور ذخیرہ اندوزی کرکے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے آٹے کے نرخ میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے سبزیوں کی ٹرانسپوٹیشن کے اخراجات کم کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا۔

مزید خبریں :