24 جون ، 2024
ہالی وڈ کی مشہور فلم سیریز پائریٹس آف دی کریبئین میں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ٹمایو پیری شارک کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 49 سالہ ٹمایو پیری ہوائی میں سمندر کی لہروں پر سرفنگ کے دوران شارک کے حملے کا شکار ہوئے۔
ٹمایو پیری پائریٹس آف دی کریبئین سیریز کی چوتھی فلم ’آن اسٹرینجر ٹائڈز‘ کی کاسٹ میں شامل تھے۔
2011 میں ریلیز ہونے ولی اس فلم میں اداکار جونی ڈیپ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اس فلم میں پینلوپی کروز اور جیوفری رش بھی شامل تھے۔
ٹمایو پیری خود بھی ایک لائف گارڈ تھے اور 10 سال سے زائد عرصے سے پروفیشنل سرفنگ کررہے تھے۔