28 جون ، 2024
برطانوی خاتون عائشہ انیتہ دوگل نے دعویٰ کیا ہے کہ چوکیدار غلام مصطفیٰ نے مجھے صارم برنی کے چنگل سے نکالا تو چوکیدارسے دوسری شادی کی۔
نواب شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی خاتون عائشہ انیتہ دوگل نے الزام عائد کیا کہ صارم برنی سماجی خدمات کی آڑ میں دولت جمع کرنے کا ادارہ ہے۔
انہوں نے بتایاکہ برطانیہ میں پاکستانی نوجوان سے شادی کی اور شوہر کے ساتھ پاکستان آگئی، یہاں شوہرکے مظالم پر خلع لی، خودکشی کی کوشش پر لوگوں نے صارم برنی ٹرسٹ پہنچایا۔
عائشہ انیتہ نے الزام عائد کیا کہ صارم برنی نےمیری مظلومیت دکھا کر برطانیہ بھجوانے کے نام پر 50 سے 60 لاکھ روپیہ چندہ جمع کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ چوکیدارغلام مصطفیٰ نے مجھے صارم برنی کے چنگل سے نکالا، تو چوکیدارسے دوسری شادی کی۔
عائشہ انیتہ کا کہناتھاکہ برطانوی قونصل خانےکوساری داستان سنائی تو صارم برنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہوا۔