Time 25 جون ، 2024
کھیل

ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے

ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے
کپتان بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کریں گے: ذرائع/ اسکرین گریب

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے 10 دن بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔ 

کپتان بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کپتان بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔ 

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی ایک ہفتے قبل امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے تھے جبکہ کپتان بابراعظم سمیت حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے تھے۔


مزید خبریں :