Time 25 جون ، 2024
کھیل

’پولیس نے میچ رکوایا اور اچانک ہزاروں کا مجمع آگیا‘، رمیز راجا نے زندگی کا یادگار قصہ سنادیا

’پولیس نے میچ رکوایا اور اچانک ہزاروں کا مجمع آگیا‘، رمیز راجا نے زندگی کا یادگار قصہ سنادیا
رمیز راجا کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اپنی کپتانی کے دور کا ایک یادگار قصہ سنایا/ فائل فوٹو

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق فوجی صدر ضیاءالحق کے دور میں ہمارا میچ رکوا کر ایک قیدی کو گراؤنڈ میں کوڑے مارے گئے۔

رمیز راجا کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اپنی کپتانی کے دور میں ایک قیدی کو اسٹیڈیم میں کوڑےلگائے جانے کا واقعہ سنایا ۔

رمیز راجا نے بتایا کہ میری کپتانی کے دور میں گوجرانوالہ میں ہمارا 4 روزہ فرسٹ کلاس میچ  جاری تھا لیکن  اسٹیڈیم  خالی تھا، دوران میچ اچانک سے ہی اسٹیڈیم میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ   پہنچنا شروع ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے 10ہزار کے قریب لوگ جمع ہوگئے، ہم بھی حیران تھے اور سمجھنے لگے کہ  لوگ ہمارا میچ دیکھنے جمع ہوئے ہیں۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ تاہم اچانک ہی ایک قیدی کو   لایا گیا اور سوال ہوا  کپتان کون ہے، میں نے بتایا کہ میں کپتان ہو تو انہوں نے مجھے وکٹیں ہٹانے کا کہا اور بتایا کہ یہاں اس  قیدی کو  کوڑے مارے جائیں گے، اس کے بعد اس شخص کو کوڑے مارے گئے جسے دیکھ کر ہم بھی حیران ہوگئے، کوڑے کھانے کے بعد اس قیدی نے مجمع کو دیکھ کر  ایسے ہاتھ ہلایا جیسے ہیرو بن گیا ہو۔

سابق کپتان نے مزید بتایا کہ اس کے  بعد ہم نے وکٹیں واپس لگا لیں لیکن اسٹیڈیم کا بھرا مجمع بھی اس شخص کے ساتھ واپس چلاگیا، یہ لمحہ میرے لیے یادگار ہے ۔

مزید خبریں :