Time 26 جون ، 2024
کھیل

محمد وسیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

محمد وسیم  پاکستان ویمنز کرکٹ  ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرحمان اسپن بولنگ کوچ اور جنید خان اسسٹنٹ کوچ ہوں گے: پی سی بی اعلامیہ/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم  کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی ویمنز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو بھی تبدیل کردیاگیا ہے اور محمد وسیم ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

 پی سی بی کے مطابق تبدیلی کے تحت سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرحمان اسپن بولنگ کوچ   اور جنید خان اسسٹنٹ کوچ ہوں گے جب کہ حنیف ملک  کو فیلڈنگ کوچ  اور حنامنور کو ویمنز ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  محمد وسیم 2020 سے 2022 کے دوران قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

ایشیا کپ کی تیاری کے  لیے کراچی میں ویمنز ٹیم کے کیمپ کا آغاز کردیا گیا ہے، 4 روزہ کیمپ میں 28 کھلاڑی شریک ہوں گے جب کہ اس دوران 2 پریکٹس میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک دمبولا سری لنکا میں ہوگا جہاں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔


مزید خبریں :