Time 26 جون ، 2024
دنیا

شمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل کا تجربہ، میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا

شمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل کا تجربہ، میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا
ہائپر سونک میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سے داغا گیا تھا، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا۔

شمالی کوریا کا مشرقی ساحل سے داغا گیا ہائپر سونک میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا جو ناکام رہا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اس حوالے سے بتایا کہ ہائپر سونک میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سے داغا گیا تھا جو فضا میں ہی پھٹ گیا۔

جاپان کی وزارت دفاع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ میزائل نے تقریباً 100 کلومیٹر کی بلندی اور 200 کلومیٹر سے زیادہ کی رینج تک پرواز کی۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ روس کے ساتھ جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے معاہدے پر دستخط کے کچھ ہی روز بعد سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :