Time 28 جون ، 2024
دنیا

صدر نے اپنی مقبولیت بڑھانے کیلئے بغاوت کرنے کا کہا: بولیویا کے گرفتار جنرل کا بیان

صدر نے اپنی مقبولیت بڑھانے کیلئے بغاوت کرنے کا کہا: بولیویا کے گرفتار جنرل کا بیان
بولیویا میں بغاوت کے الزام میں گرفتار جنرل— فوٹو: رائٹرز

بولیویا میں حکومت کے خلاف سازش کا الزام صدر پر ہی آگیا جہاں بغاوت کے الزام میں گرفتار فوجی جنرل نے صدر کو بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا ہے۔

گرفتار جنرل نے کہا کہ صدر نے اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے بغاوت کرنے کا کہا تھا۔ 

بولیویا کے صدر نے اپنی ہی حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل نے خود یہ بغاوت کی تھی اور وہ اسے تسلیم بھی کرچکا ہے۔

بولیویا کی حکومت نے بغاوت کے الزام میں 17 افراد کو گرفتارکیا ہے جن میں زیادہ تر فوجی ہیں۔ 

گزشتہ روز بولیویا میں فوجی بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی تھی، فوج نے صدارتی محل، متعدد سرکاری عمارتوں اور دارالحکومت میں سینٹرل اسکوائرپرقبضہ کرلیا تھا تاہم صدرکی اپیل پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور فوج کو واپس جانے پرمجبورکردیا۔

مزید خبریں :