08 فروری ، 2013
نیویارک…امریکا میں رنگا رنگ نیویارک فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے دن نمائش میں پیش کیے گئے منفرد انداز کے جوتوں کو لوگوں نے خوب سراہا۔ نیویارک فیشن ویک میں ملبوسات کے ساتھ ساتھ دیگر لوازمات بھی نمائش کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔ پہلے دن پیش کیے گئے جوتوں کی نمائش میں دنیا بھر کے ڈیزائنروں نے حصہ لیا۔ قسم قسم کے روایتی اور غیر روایتی انداز کے جوتے اپنے تخلیق کاروں کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت تھے۔ نمائش میں پیش کیے گئے 150 سے زائد جوتوں میں لکڑی، ہاتھی دانت اور مختلف دھاتوں کے بنے ہوئے جوتے شامل ہیں۔ نیویارک فیشن ویک میں جوتوں کی یہ نمائش 13 فروری تک جاری رہے گی۔