Time 27 جون ، 2024
دنیا

اقوام متحدہ کے تحقیق کار نے اسرائیلی فوج کو سب سے زیادہ مجرمانہ افواج میں سے ایک قرار دیدیا

اقوام متحدہ کے تفتیش کار نے اسرائیلی فوج کو دنیا کی سب سے زیادہ مجرمانہ افواج میں سے ایک قرار دے دیا ہے۔

7 اکتوبر سےحماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں ہونے والی زیادتیوں سے متعلق جاری رپورٹ پر اقوام متحدہ کے تفتیش کار کرس سیڈوٹی نےکہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو دہراتے رہتے ہیں کہ اسرائیلی فوج دنیا کی سب سے زیادہ اخلاقی فوج ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میرے پاس اخلاقیات کا اندازہ لگانے کی مہارت اور اختیار نہیں ہے، ہوسکتا ہے کہ نیتن یاہوکے پاس ہولیکن میرے پاس مجرمانہ طرز عمل کا اندازہ لگانے کی مہارت اور اختیار ہے جس کا استعمال حالیہ واقعات کے تناظر میں ایک رپورٹ میں کیا ہے۔

کرس سیڈوٹی کا کہنا تھا کہ پیش کی گئی رپورٹ سے آپ ایک ہی نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ اسرائیل دنیا کی سب سے زیادہ مجرمانہ فوج ہے لیکن اخلاقیات کا تعین کرنے کا معاملہ میں نیتن یاہو پر چھوڑتا ہوں۔

مزید خبریں :