کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کامیابی کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں جشن، عوام سڑکوں پر نکل آئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کامیابی کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں جشن، عوام سڑکوں پر نکل آئے
فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں جشن شروع ہوگیا، شہری اپنی ٹیم کی جیت کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے۔

بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فائنل میں کامیابی کے بعد بھارتی شہر بنگلور، ممبئی، حیدرآباد اور دیگرشہروں میں عوام  جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے اور رقص کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کامیابی کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں جشن، عوام سڑکوں پر نکل آئے
بھارتی شہر بنگلور، ممبئی، حیدرآباد اور دیگرشہروں میں عوام جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے اور رقص کیا۔—فوٹوـ اے ایف پی

بھارت کے مختلف شہروں میں ٹیم کی فتح کےجشن میں آتش بازی بھی کی گئی۔

واضح رہے بھارت نے 2007 میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا۔

مزید خبریں :