29 جون ، 2024
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے گرم اور مرطوب موسمی حالات میں آج شام سے بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی سے دور ہوگیا ہے اور آج شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جب کہ شہرکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کل سے شہر میں درجہ حرارت میں کمی آجائے گی اور اتوار اور پیر کو پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اورعمرکوٹ میں بھی آج گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔