Time 02 جولائی ، 2024
کاروبار

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 ماہ بعد پہلی مرتبہ بڑھی: بلوم برگ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 ماہ بعد پہلی مرتبہ بڑھی: بلوم برگ
بلوم برگ نے اس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا/ فائل فوٹو

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 6 ماہ بعد پہلی مرتبہ اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی مالیاتی ویب سائٹ بلوم برگ کی جانب سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی۔

بلوم برگ کے مطابق جون کے مہینے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 ماہ بعد پہلی مرتبہ بڑھی۔

بلوم برگ نے اس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ روز مرہ اشیاء کے کنزیومر انڈیکس میں ایک سال کے مقابلے میں 12.57 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید خبریں :