Time 02 جولائی ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 728 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 728 پوائنٹس بڑھ گیا
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 84 ارب روپے بڑھ کر 10517 ارب روپے ہے— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

نئے مالی سال کے دوسرے کاروباری دن میں 100 انڈیکس میں 728 پوائنٹس اضافہ ہوا اور کاروبار اختتام پر انڈیکس 79552 پوائنٹس پر بند ہوا۔

نئے مالی سال کے ابتدائی دو روز میں 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھا۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 79740 رہی۔

حصص بازار میں آج 41 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے سودے 16 ارب 59 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 84 ارب روپے بڑھ کر 10517 ارب روپے ہے جبکہ دو دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 142  ارب روپے بڑھی ہے۔ 

مزید خبریں :