Time 03 جولائی ، 2024
کھیل

کئی گھنٹے بارباڈوس میں پھنسے رہنے کے بعد بھارتی ٹیم خصوصی پرواز سے وطن روانہ

کئی گھنٹے  بارباڈوس میں پھنسے رہنے کے بعد بھارتی ٹیم خصوصی پرواز سے  وطن روانہ
 بارباڈوس میں سمندری طوفان اور ایئرپورٹ کی بندش کی وجہ سے بھارتی ٹیم پھنس گئی تھی/فوٹوفائل

بارباڈوس: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح  بھارتی ٹیم کئی گھنٹے  بارباڈوس  میں پھنسے رہنے کے بعد  خصوصی پرواز کے ذریعے  بھارت کیلئے روانہ ہوگئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ  کے سیکریٹری جے شاہ نے ٹیم کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پرواز بارباڈوس بھیجی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ساتھ خصوصی طیارے میں بھارتی میڈیا کے نمائندوں کو بھی لےجایا جا رہا ہے جب کہ ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم کل صبح دہلی پہنچے گی۔ 

یادرہے کہ  بارباڈوس میں سمندری طوفان اور ائیرپورٹ کی بندش کی وجہ سے بھارتی ٹیم پھنس گئی تھی۔


مزید خبریں :