Time 03 جولائی ، 2024
دنیا

پہلا یورپی ملک جہاں لوگوں کو اب ہفتے میں 6 دن کام کرنا ہوگا

پہلا یورپی ملک جہاں لوگوں کو اب ہفتے میں 6 دن کام کرنا ہوگا
6 روزہ کاروباری ہفتے کی منظوری گزشتہ سال دی گئی تھی / رائٹرز فوٹو

یونان یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ہفتے میں 6 دن کام کرنے کے قوانین کا اطلاق ہوا ہے۔

یکم جولائی سے یونان میں 6 روزہ کاروباری ہفتے کا اطلاق ہوا۔

فی الحال چند کاروباری اداروں کو اس کا حصہ بنایا گیا ہے اور اس کا مقصد یونان میں ملازمتوں کے موقع بڑھانا ہے۔

ان قوانین کی منظوری گزشتہ سال دی گئی تھی اور نجی اداروں کے ملازمین کو 2 آپشن دیے گئے ہیں، ایک روزانہ اضافی 2 گھنٹے کام کریں یا ہفتے میں 6 دن کام کریں۔

اس تبدیلی کے بعد یونان میں کچھ اداروں کا کاروباری ہفتہ 40 کی بجائے 48 گھنٹے کا ہوگیا ہے۔

فوڈ سروسز اور سیاحتی شعبے سے جڑے افراد پر نئے قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یونان کی لیبر یونینز اور سیاسی مبصرین کی جانب سے ان قوانین پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یونانی ورکرز پہلے ہی یورپ اور یورپی یونین کے ممالک کے مقابلے زیادہ گھنٹوں تک کام کرتے ہیں اور اب انہیں ایک اضافی دن تک کام کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :