Time 04 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

4 ڈبل ڈیکر بس جتنی لمبی دنیا کی سب سے بڑی سائیکل تیار

4 ڈبل ڈیکر بس جتنی لمبی دنیا کی سب سے بڑی سائیکل تیار
نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے 8 انجینئرز نے دنیا کی سب سے لمبائی سائیکل بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا/ فوٹو گینز ورلڈ ریکارڈز

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے 8 انجینئرز نے دنیا کی سب سے لمبی سائیکل بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ سائیکل 4 ڈبل ڈیکر بس یا 2 بلیو وہیل جتنی لمبی بنائی گئی ہے۔

اس سائیکل کی کُل لمبائی 180 فٹ، چوڑائی11 انچ ہے جب کہ اس سے قبل 2020 میں دنیا کی لمبی ترین سائیکل بنانے کا اعزاز آسٹریلیا کے ایک انجینئربرنی ریان کے پاس تھا جس کی لمبائی 155 فٹ اور 8 انچ تھی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کو دیے گئے انٹرویو میں انجینئرز کی ٹیم کے سربراہ ایوان شالک نے کہا کہ اس سائیکل کو بنانے کا خواب انہوں نے بچپن میں دیکھا تھا جس کے بعد وہ اسے پورا کرنے میں مصروف رہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ ریکارڈ گزشتہ 60 سالوں میں متعدد بار ٹوٹا ہے، اس ریکارڈ کو پہلی بار 1965 میں جرمنی کے شہر کولون میں بنائی گئی ایک سائیکل نے سیٹ کیا تھا، جس کی لمبائی 26 فٹ اور 3 انچ تھی۔

ماضی کے ریکارڈ رکھنے والوں میں نیوزی لینڈ، اٹلی، بیلجیئم، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی 2 ٹیموں سمیت مختلف ممالک کے لوگ شامل ہیں۔

مزید خبریں :