Time 04 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

بھارتی ائیر لائن میں خاتون کی ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی ائیر لائن میں خاتون کی ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل
ساڑھی میں ملبوس سلمیٰ شیخ نامی خاتون نے جہاز میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنائی/ اسکرین گریب

بھارتی ائیر لائن میں خاتون کی ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو اور ریلز بنانے کا رواج اب بہت عام ہوگیا ہے، بچہ ہو یا بڑا جہاں موقع ملے وہاں ویڈیو بنانا نہیں بھولتے لیکن بھارت میں ایک خاتون نے جہاز میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ساڑھی میں ملبوس سلمیٰ شیخ نامی خاتون نے جہاز میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنائی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین ڈانس کے ذریعے دوسرے لوگوں کو پریشان کرنے پر خاتون کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور اس عمل کو نامناسب قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :