Time 04 جولائی ، 2024
دنیا

اسرائیل نے مغربی کنارے میں 3 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دیدی

اسرائیل نے مغربی کنارے میں 3 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دیدی
فوٹو: فائل

اسرائیل نے مغربی کنارے میں 3 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیاں 5 ہزار 300 رہائشی یونٹس پر مشتمل ہوں گی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ  ڈیڑھ سال میں اسرائیل فلسطینی علاقوں میں 24 ہزار رہائشی یونٹس بنانے کی منظوری دے چکا ہے۔

اسرائیلی حکومت سال 2020 تا 2022 فلسطینی علاقوں میں 20 ہزار کے قریب رہائشی یونٹس بناچکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل مغربی کنارے میں 23 یہودی بستیاں تعمیر کرچکا ہے۔


مزید خبریں :