Time 07 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

'بیگ میں بم ہے'، لڑکی نے بوائے فرینڈ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹ پر کال کر دی، پھر کیا ہوا؟

بیگ میں بم ہے، لڑکی نے بوائے فرینڈ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹ پر کال کر دی، پھر کیا ہوا؟
اندرا میر رضا کے ساتھ بنگلور میں نوکری کرتی تھیں، جنہوں نے ائیرپورٹ پولیس کو نامعلوم نمبر سے فون کیا__فوٹو: فائل

بھارت کے شہر بنگلور وکے ائیرپورٹ پر عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک 29 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو ممبئی جانے سے روکنے کے لیے جھوٹی خبر  پھیلا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 26 جون کو پیش آیا جب پونے سے تعلق رکھنے والی اندرا راجور نے اپنے دوست میر رضا مہدی کو ممبئی جانے سے روکنے کے لیے عجیب طریقہ آزمایا۔

اندرا راجور میر  رضا کے ساتھ بنگلورو میں نوکری کرتی تھیں، جس نے ائیرپورٹ پولیس کو نامعلوم نمبر سے فون کیا اور بتایا کہ ممبئی جانے والی فلائٹ کے مذکورہ مسافر کے بیگ میں بم ہے۔

ساتھ ہی خاتون نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ اس کا بوائے فرینڈ ہے۔

بعدازاں جب پولیس نے طیارے سے میر رضا کو اتار کر اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے کچھ بھی برآمد نہ ہوا۔

میر رضا نے پولیس کو بتایا کہ دونوں مختلف فلائٹ سے ممبئی جا رہے تھے اور اندرا بھی ائیرپورٹ پر موجود تھی، پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل دونوں نے بیٹھ کر گفتگو بھی کی تھی۔

اندرا کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کے اور میر رضا کے درمیان کچھ اختلافات تھے اور  وہ میر رضا کو ممبئی جانے سے روکنا چاہتی تھی۔

مزید خبریں :