Time 05 جولائی ، 2024
جرائم

عمرکوٹ پولیس کی کارروائی، بھٹے سے خواتین اور بچوں سمیت جبری مشقت کے شکار 61 مزدور بازیاب

عمرکوٹ پولیس کی کارروائی، بھٹے سے خواتین اور بچوں سمیت جبری مشقت کے شکار 61 مزدور بازیاب
فوٹو: فائل

عمرکوٹ میں کے علاقے کنری میں کاررائی کرتے ہوئے پولیس نے بھٹے پر جبری مشقت کا شکار خواتین اور بچوں سمیت 61 مزدوروں کو بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق کُنری کے گاؤں فقیرعبداللہ انڑ میں بھٹے پر کارروائی کے دوران 14 خواتین اور32 بچوں سمیت 61 مزدوروں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مزدور نارائن بھیل اور ہیرو بھیل کی جانب سےعدالت میں مزدوروں کی بازیابی کیلئے درخواستیں دی گئی تھیں، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بھٹہ مالک مزدوروں سے جبری مشقت کرواتا اور اجرت نہیں دیتا تھا۔

پولیس کا بتانا تھا کہ بازیاب مزدوروں کو جمعے کے روز سیشن کورٹ عمرکوٹ میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :