Time 05 جولائی ، 2024
جرائم

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو گرفتار
 اسکیم 33، سچل گوٹھ، ماڑی پور روڈ اور پاپوش نگر قبرستان میں پولیس مقابلے ہوئے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی پولیس نے مقابلے کے بعد 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے اسکیم 33، سچل گوٹھ، ماڑی پور روڈ اور  پاپوش نگر قبرستان میں پولیس مقابلے ہوئے جس میں 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے پستول، 4 موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

دوسری جانب کریم آباد کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس نےماڑی پور روڈ پر مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزم افضل شاہ سے پستول بھی ملی ہے، ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

مزید خبریں :