27 فروری ، 2012
کابل … افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاکستان اور ایران کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں افغان سفارتکار اور دیگر 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ افغان خفیہ ایجنسی کے ترجمان لطف اللہ مشل نے بتایا ہے کہ ان فراد کو ہمسایہ ملکوں کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں مکمل شواہد پر گرفتار کیا گیا۔ خفیہ ایجنسی کے ایک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی ایجنسی کو بتایا ہے کہ گرفتار افراد ایران اور پاکستان کیلئے کام کرتے تھے۔ گرفتار افراد میں سے ایک افغان وزارت خارجہ کا اعلیٰ آفیسر اور ایشیا ڈیسک کا نائب سربراہ ہے جبکہ دیگر تین سرکاری ملازم ہیں۔ انہیں ایک ماہ پہلے گرفتار کر لیا گیا تھا،تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔