دنیا
17 جنوری ، 2012

اٹلی :بحری جہاز سے لاپتہ29افرادکی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن

اٹلی :بحری جہاز سے لاپتہ29افرادکی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن

روم…اٹلی میں تفریحی بحری جہازکے حادثے میں لاپتہ ہونے والے انتیس کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔ ریسکیواہلکارجہازکے اندراترگئے۔تفریحی جہازکوسٹاکانکارڈیاجمعے کے روزسمندری چٹان سے ٹکرا گیا تھا حادثے میں چھ افرادہلاک ہوئے اورچارہزارسے زائدافرادکوبچالیاگیاتھاتاہم ا ب بھی انتیس افرادلاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیواہلکارآدھے غرق ہوئے جہاز پرپہنچے۔ سمندرکی سطح پر ابھرے ہوئے کنارے پردوڑتے ہوئے رسیوں کی مددسے وہ جہازکے اندراترے جس کی ویڈیوجاری کردی گئی ہے۔ جہازکے اندرہرشے بکھری ہوئی نظرآرہی ہے۔لاپتہ افرادکی تلاش میں ناکامی پرریسکیواہلکارہیلی کاپٹرکے ذریعے باہرنکلے جبکہ جہاز میں موجوڈھائی ہزارٹن تیل سمندرمیں بہنے کاخدشہ بھی ظاہرکیاجارہاہے۔

مزید خبریں :