Time 08 جولائی ، 2024
کاروبار

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا
انٹربینک میں آج سے قبل ہوئے کاروباری دن میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے پربند ہوا تھا— فوٹو:فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 50 پیسے ہے۔

انٹربینک میں آج سے قبل ہوئے کاروباری دن میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے پربند ہوا تھا۔

آج انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوا۔ دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 280 روپے 50 پیسے برقرار ہے۔ 

مزید خبریں :