Time 08 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

برطانیہ کا سب سے زیادہ آسیب زدہ قرار دیا جانے والا گاؤں

برطانیہ کا سب سے زیادہ آسیب زدہ قرار دیا جانے والا گاؤں
دیکھنے میں یہ ایک عام گاوں جیسا نظر آتا ہے / فوٹو بشکریہ دی مرر

کینٹ میں واقع پلکلے ایک روایتی گاؤں جیسا ہے مگر اسے برطانیہ کا سب سے آسیب زدہ خطہ بھی مانا جاتا ہے۔

لندن سے گاڑی پر 90 منٹ کا سفر کرکے آپ اس گاؤں میں پہنچ سکتے ہیں اور اسے 1989 میں اسے گنیز بک آف ریکارڈز نے برطانیہ کا سب سے زیادہ آسیب زدہ گاؤں قرار دیا تھا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں 12 یا اس سے زائد بھوت لوگوں کو خوفزدہ کرتے ہیں۔

اب گنیز ورلڈ ریکارڈ میں یہ ٹائٹل استعمال نہیں کیا جاتا تو اب اسے باضابطہ طور پر برطانیہ کا سب سے آسیب زدہ گاؤں قرار نہیں دیا جاتا، مگر اب بھی وہاں بھوتوں کے نظر آنے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

ان میں سب سے مشہور بھوت ریڈ لیڈی کا ہے جو ڈیرنگ خاندان کی ایک رکن تھی۔

ایسا کہا جاتا ہے کہ یہ بھوت اپنے بچے کی قبر ڈھونڈنے کے لیے قبرستان میں گھومتا نظر آتا ہے۔

اسی خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون کا بھوت بھی اسی قبرستان میں لوگوں کو ڈراتا ہے جسے وائٹ لیڈی کہا جاتا ہے۔

اس خاتون کے بارے میں لوگوں کو کچھ معلوم نہیں اور اس کے سفید لباس کی وجہ سے اسے وائٹ لیڈی کہا جاتا ہے۔

ایسے ہی دیگر بھوتوں کے حوالے سے بھی مقامی افراد کہانیاں سناتے ہیں جیسے ایک ہائی وے پر نظر آنے والے بھوت، ایک ڈوب جانے والی خانہ بدوش خاتون اور دیگر۔

مزید خبریں :