کاروبار
09 فروری ، 2013

کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 17478 پوائنٹس پر بند

کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 17478 پوائنٹس پر بند

کراچی … جمعے کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی، ایکس چینج کا 100 انڈیکس ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 17 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک ریکارڈ ہے۔ ایکسچینج میں ہفتے کے دوران 29 کروڑ شیئرز یومیہ کا لین دین ہوا جو گزشتہ ہفتے سے 35 فیصد زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع کررہے تھے جبکہ کچھ کمپنیوں کے بہتر مالی نتائج کی وجہ سے بھی 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔ ہفتے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی ایکس چینج میں 59 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔

مزید خبریں :