Time 11 جولائی ، 2024
پاکستان

پشاور ائیر پورٹ پر غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے میں آتشزدگی، فلائٹ آپریشن بند

پشاور ائیر پورٹ پر غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے میں آتشزدگی، فلائٹ آپریشن بند
 متاثرہ جہاز رن وے پر ہی موجود ہے جس کی وجہ سے پروازوں کیلئے رن وے دستیاب نہیں ہو گا: ترجمان سول ایوی ایشن۔ 

پشاور ائیر پورٹ پر سعودی ائیر لائن کے طیارے میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا۔

سعودی ائیر لائن کی پرواز میں پشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ٹائروں میں آگ لگ گئی تھی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے متاثرہ جہاز رن وے پر ہی موجود ہے جس کی وجہ سے پروازوں کیلئے رن وے دستیاب نہیں ہو گا۔

پشاور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک بند رہے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے تمام ائیر لائنز کو نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹم کے مطابق پشاور آنیوالی پروازوں کو متبادل ائیر پورٹ پر اتارا جائے گا۔

ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے طیارہ حادثے کا نوٹس لے لیا، تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کرے گی۔

مزید خبریں :