Time 11 جولائی ، 2024
پاکستان

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائےگا، کاز لسٹ جاری

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائےگا، کاز لسٹ جاری
فوٹو: فائل

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ آج دوپہر 12 بجے سپریم کورٹ میں سنایا جائےگا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میںسپریم کورٹ کا فل کورٹ دوپہر 12 بجے فیصلہ سنائےگا۔ اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

9 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا  تھا کہ فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے اور فیصلہ کب سنایا جائےگا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

اس حوالے سے کل اور  آج  فل کورٹ کا اجلاس ہوا تھا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں فل کورٹ بینچ میں شامل تمام ججز نے  شرکت کی۔


مزید خبریں :