پاکستان
10 فروری ، 2013

لاہور: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، کئی گرفتار، پی پی رہنما شوکت بسرا کی بھی پٹائی

لاہور: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، کئی گرفتار، پی پی رہنما شوکت بسرا کی بھی پٹائی

لاہور … لاہور میں میٹروبس کی تقریب میں احتجاج کیلئے نکلنے والے بھوک ہڑتالی ڈاکٹروں پر پولیس پل پڑی، کیمپ اکھاڑ ڈالا،لاٹھی چارج اور تشدد کے بعد کئی ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسراء اورسول سوسائٹی کی خواتین کو بھی نہ بخشا۔ ینگ ڈاکٹرزنے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز بند کردیں۔ بھوک ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز نے میٹرو بس کی افتتاحی تقریب میں احتجاج کی دھمکی دے رکھی تھی ، ڈاکٹرزنے جونہی کیمپ سے نکلنے کی کوشش کی، باہر کھڑی پولیس پل پڑی ، ڈاکٹرز کو لاٹھی چارج، گھونسوں اور ٹھڈوں پر رکھ لیا، خواتین ڈاکٹرز بھی تشدد کا نشانہ بنیں ۔ ینگ ڈاکٹروں اور اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوئی، ایک دوسرے پر پتھراوٴ بھی کیا ، پولیس نے ہڑتالی کیمپ اکھاڑ ڈالا اور کئی ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے گھسیٹتے ہوئے گاڑیوں میں ڈال کر لے گئی۔ پولیس اہلکار اتنی بپھر گئے کہ اظہاریکجہتی کیلئے آنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسراء پر بھی تھپڑوں ڈنڈوں کی بارش کر دی، تحریک انصاف کی خواتین اور دیگر کارکنوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان نے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز بند کر دیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے الزام عائد کیا کہ ینگ ڈاکٹرز کو سیاسی جماعتوں نے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

مزید خبریں :