پاکستان
10 فروری ، 2013

اولین ترجیح خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں قیام امن ہوگی، نامزد گورنر

اولین ترجیح خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں قیام امن ہوگی، نامزد گورنر

پشاور … خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر انجینئر شوکت اللہ خان نے کہا ہے کہ قبائلی کی حیثیت سے گورنر کے طور پر نامزدگی ان کیلئے باعث فخر ہے اور ان کی اولین ترجیح صوبے اور قبائلی علاقوں میں قیام امن ہوگی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں شوکت اللہ خان نے کہا کہ ان کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں امن قائم ہو اور یہاں معاشی و اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوسکیں۔ شوکت اللہ خان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے ان کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے اور وہ بھی ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ شوکت اللہ خان نے کہا کہ ان کا اور ان کے خاندان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے اور وہ قبائل کی بلاتفریق و امتیاز خدمت کریں گے ۔

مزید خبریں :