10 فروری ، 2013
منڈی بہاوٴ الدین … منڈی بہاوٴ الدین میں ماں اور 4 بہن بھائیوں کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بڑے بیٹے کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق منڈی بہاوٴ الدین کے علاقے لسوڑی کلاں میں ایک گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملی تھیں، مقتولین میں آسیہ بی بی اس کا 18 سال کا بیٹا مزمل حسین، 17 سال کی بیٹی ثناء، 15 سال کی حنا اور 7 سال کا علی شامل ہیں۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد شبہ کی بنیاد پر مقتولہ آسیہ کے بیٹے 23 سالہ عثمان کو حراست میں لیا تو اْس نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے آلہٴ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ گھر میں کبوتر پالنا چاہتا تھا مگر والدہ نے اجازت نہیں دی۔ اْس نے رات میں ماں اور بہن بھائیوں کو حلوے میں نشہ آور دوا ملا کر کھلائی اور پھر سب کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔