14 جولائی ، 2024
فیصل آباد میں مبینہ طور پر جعلی پیر نے مریدنی کی 16 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق چک جھمرہ کی رہائشی خاتون نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو چار ماہ قبل اپنے پیر کے گھر اس کی خدمت اور کام کاج کے لیے بھجوایا تھا۔
ملزم لڑکی کو گھر میں قید رکھ کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، موقع ملنے پر متاثرہ لڑکی بھاگ کر والدین کے پاس پہنچ گئی۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ چک جھمرہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔