Time 14 جولائی ، 2024
کاروبار

بجلی کےگھریلو صارفین کو ایک اور جھٹکا، ماہانہ بل میں 1000 روپے تک فکس ٹیکس عائد

بجلی کےگھریلو صارفین کو ایک اور جھٹکا، ماہانہ بل میں 1000 روپے تک فکس ٹیکس عائد
فوٹو: فائل

بجلی کے گھریلو صارفین  پر  ایک ہزار   روپے تک فکس ٹیکس لگ گیا، اطلاق جولائی 2024 سے ہوگا۔

بجلی کےگھریلو صارفین  پر 1000روپے تک فکس چارجز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ماہانہ 301 سے400 یونٹ استعمال پرگھریلوصارفین کے لیے200 روپے فکس چارجز عائد ہوں گے۔ ماہانہ 401سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے فکس چارجز لاگو ہوں گے۔ ماہانہ501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے فکس چارجز  لگادیےگئے۔

ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر فکس چارجز 800 روپے لاگو ہوں گے۔ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار  روپے فکس چارجز عائد ہوں گے۔

 خیال رہےکہ  پہلےگھریلو بجلی صارفین پر فکس چارجز عائد نہیں تھے۔

صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکس چارجز 184 فیصد بڑھادیےگئے۔ بجلی کےکمرشل صارفین کے لیے ماہانہ فکس چارجز میں 150فیصد اضافہ کردیا گیا۔ زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے ماہانہ فکس چارجز میں100 فیصداضافہ ہوا ہے۔

صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکس چارجز 440 سے بڑھ کر 1250روپے ہوگئے۔کمرشل صارفین کے لیےفکس چارجز 500 سےبڑھ کر1250روپے ہوگئے۔ زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے فکس چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہوگئے۔

مزید خبریں :