Time 15 جولائی ، 2024
دنیا

بجلی کی فراہمی میں تعطل، سعودی الیکٹرک کمپنی کو فی صارف 2 ہزار ریال ادا کرنا پڑگیا

بجلی کی فراہمی میں تعطل، سعودی الیکٹرک کمپنی کو فی صارف 2 ہزار ریال ادا کرنا پڑگیا
فوٹو: فائل

سعودی عرب میں بجلی کی طویل بندش پر متاثرہ صارفین کو ہرجانے کے طور پر 2 ہزار  ریال فی میٹر ادائیگی کی گئی۔

سعودی اخبار کے مطابق سعودی صوبے نجران کے علاقے شرورہ میں گزشتہ جمعےکو بجلی کا طویل تعطل سامنے آیا تھا۔

ایک بیان میں سعودی الیکٹرک کمپنی نے متاثرہ صارفین سے معذرت کرتے ہوئےکہا ہے کہ گزشتہ جمعےکو بجلی کی فراہمی میں تکنیکی خرابی کے باعث تعطل آیا تھا اور ہفتے کی شام تک بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی تھی، ادارہ اس پر صارفین سے معذرت خواہ ہے۔

سعودی الیکٹرک کمپنی کے مطابق بجلی کی بندش سے متاثرہ ہر صارف کو ہرجانے کی مد میں 2 ہزار ریال (تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) ادا کردیےگئے ہیں، یہ رقم صارفین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق قواعد کے تحت بجلی کا تعطل اگر 6 گھنٹے سے تجاوز کرجائے تو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کی جانب سے صارف کو ہرجانے کے طور پر 200 ریال ادا کیے جائیں گے اور اگر بجلی کی بحالی میں مزید تاخیر ہو تو ہر اضافی گھنٹے پر متاثرہ صارف کو 50 ریال مزید ادا کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں :