Time 15 جولائی ، 2024
پاکستان

پرامن احتجاج کی کال دی تھی، عمران خان کا ایک بار پھر 9 مئی واقعات سے اظہار لاتعلقی

پرامن احتجاج کی کال دی تھی، عمران خان کا ایک بار پھر 9 مئی واقعات سے اظہار لاتعلقی
9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری کسی نے نہیں کروائی، سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی کہ 9 مئی واقعات پر آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے: عمران خان کا جج سے مکالمہ— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر 9 مئی واقعات سے اظہار لاتعلقی کردیا۔

گزشتہ روز لاہور پولیس نے اڈیالا جیل جاکر 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی جس کے بعد آج عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی نے ویڈیولنک کے ذریعے پیشی کے دوران جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو پرتشدد احتجاج کا نہیں کہا، 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری کسی نے نہیں کروائی، سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی کہ 9 مئی واقعات پر آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالا میں مجھ پر جو حملہ ہوا مگر پرچہ نہیں ہوا، اسلام آباد ہائیکورٹ سے سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی غائب کردی گئی۔

 دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

مزید خبریں :