Time 16 جولائی ، 2024
پاکستان

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی
 ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں چند مقا مات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے/ فائل فوٹو

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم خشک اور شمال مغربی اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف ہے، شہر میں موسم خشک اور معتدل ہے جب کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم خشک اور نوکنڈی، دالبندین، تربت اور دیگر شمال مغربی و جنوبی اضلاع میں موسم گرم ہے۔

محکمہ موسمیات  نے  بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوکنڈی ملک کا گرم ترین شہر رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح دالبندین 45 اور تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا، آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں چند مقا مات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :